بہاریہ کاشت سویابین کے پھل پھلیاں بنتے وقت پانی کا خاص خیال رکھیں،محکمہ زراعت پنجاب

اتوار 17 دسمبر 2017 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ بہاریہ کاشت سویابین کے پھل پھلیاں بنتے وقت پانی کا خاص خیال رکھیں اور بہاریہ کاشت سویابین کی آبپاشی موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر اس طرح کریں کہ پہلے آگائو کے 20سے 25دن کے بعد پانی دیں‘ باقی پانی موسم کے لحاظ سے 10سے 15دن کے وقفہ کے بعد دیں ترجمان کے مطابق پھول پھلیاں بنتے وقت پانی کا خاص خیال رکھیں‘ بہاریہ فصل میں پھلیاں بننے سے فصل پکنے تک زیادہ گرمی ہوتی ہے اسلئے اسوقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں عام طورپربہاریہ فصل کیلئے 7پانی درکار ہوتے ہیں اچھی پیداوارکے حصول کیلئے فصل کی 2مرتبہ گوڈی کریں‘ پہلی گوڈی آبپاشی کے بعد کسوٹے سے کرنی چاہئے جبکہ دوسری دوسرے پانی کے بعد ہل کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

سویابین کی بہاریہ کاشت کی گئی فصل پر سفیدمکھی‘ تیلہ‘لشکری سنڈی اورچوہے حملہ آورہوتے ہیں اسلئے حملہ کے وقت زہرسپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :