ملک بھرمیں مسیحیوں کو کرسمس کے موقع پر بھرپور تحفظ فراہم کیاجائے،اے ڈی شاہد

کوئٹہ بم دھماکے میں مسیحی برادری کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کی لہر دوڑگئی ہے،سدرہ صدف چودھری

اتوار 17 دسمبر 2017 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) کوئٹہ بم دھماکے میں مسیحی برادری کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کی لہر دوڑگئی ہے، یہ بات ہیومن رائٹس مشن آف پاکستان کے چیئرمین اے ڈی شاہد اورڈپٹی چیئرپرسن میڈم سدرہ صدف چودھری نے کوئٹہ میں ہونے والے چرچ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے واقعے کو مدنظررکھتے ہوئے ملک بھرمیں مسیحیوں کو کرسمس کے موقع پر بھرپور تحفظ فراہم کیاجائے،تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات آزادانہ طریقے سے انجام دے سکیں،اور حکومت پاکستان کوکوئٹہ بم دھماکے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان بھر سے انڈین دہشتگرد نیٹ ورک کی کھوج لگاکر خاتمہ کرناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :