دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی قابل ستائش ہے، طارق مدنی

وقفے وقفے سے دہشتگردی کی کارروائی کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہورہی ہے

اتوار 17 دسمبر 2017 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کوئٹہ چرج دہشت گردی واقعے میں دہشت گردوں کو چرچ کے اندر داخل نہ ہونے دینے کی سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو قابل ستائش قراردیتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی جرأت و بہادری پر انہیں سلام پیش کیا اور کہا کہ کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت اور حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کی ہلاکتوں پر ہم مسیح برادری سے افسوس کااظہار کرتے ہیں اور حکومت سے سیکورٹی اقدامات کو مزید سخت بنا نے کا مطالبہ کرتے ہیں وہ گلستان جوہر میں مدرسہ تعلیم القرآن کے دورے کے موقع پر قاری تاج محمد مکی، مولانا عبدالماجد فاروقی ، قاری محمدحسن رحیمی و دیگر رہنماؤں سے بات چیت کررہے تھے طارق مدنی نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا دہشت گردی ہے اسلام و ملک دشمن قوتوں نے پورے ملک میں دہشت گردی کا جال بچایا ہوا ہے اور وقفے وقفے سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کررہی ہیں انہوںنے کہا کہ کوئٹہ چرچ دہشت گردی کا واقعہ بھی ایسی سلسلے کی ایک کڑی ہے دراصل دشمن قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں تاہم ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد اور پر عزم ہے ۔