صوبہ سندھ کے بلدیاتی مسیحی ملازمین کو کرسمس کی ایڈوانس مبارکباد ،تنخواہوں پنشن کی ادائیگی کا مطالبہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو(لاڑکلانہ) ،صدر سیدذوالفقارشاہ (کراچی) ،جنرل سیکریٹری اکرام راجپوت (حیدرآباد) ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر) ،سینئر نائب صدر اسمٰعیل شہیدی (حیدرآباد) ،نائب صدور غلام عباس سہاگ (دادو) ،شوکت بھررو (گھوٹکی ) ،جوائنٹ سیکریٹری شاہد محمد (ٹھل ) ،فنانس سیکریٹری قلندر بخش شاہانی(لاڑکانہ) اور سیکریٹری اطلاعات عاشق علی زرداری (ٹنڈووالہ یار) نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں صوبہ سندھ کے مسیحی بلدیاتی ملازمین کو کرسمس کی ایڈوانس مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موققع پر ہمیں اپنی خوشیوں میں معاشرے کے محروم اور پسے ہوئے طبقے کو شریک کرکے امیر غریب کا فر ق ختم کرنا چاہیے یہی کرسمس کا حقیقی پیغام ہے انہوں نے حکومت سندھ سے تمام بلدیاتی ادارے کے مسیحی ملازمین وپنشنرز کو کرسمس سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔