اورینٹ رینٹل مضاربہ میں 559ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، ڈائریکٹر علی اکبر عبداللہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) اورینٹ رینٹل مضاربہ میں 559ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر اورینٹ رینٹل مضاربہ علی اکبرعبداللہ نے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد شعبہ جس کا مجموعی حصہ ابتدایہ طور پر 250ملین روپے کی پیش کش کے ساتھ 500ملین روپے ہے۔

"ہم ان تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نی اورینٹ گروپ پر اعتماد کرتے ہوئے پیشکش میں شرکت کی. اورینٹ مضاربہکی موجودہ فروخت 750 ملین روپی ہی اور ہم بنیادی طور پر اس پلیٹ فارم سی رینٹل اور آپریٹنگ بزنس کا کاروبار کرنا چاہتی ہیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر اورینٹ رینٹل مضاربہ غیاث الدین خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرگنائزیشن کے اندر مسلسل بحث و مباحثہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا سمٹ گئی ہے اب کوئی بھی کہیں سے بھی ٹکٹ، خوراک، تعلیم، صحت اور بہت ساری اشیا خرید سکتا ہیخرید سکتا ہی. یہ چیزیں ہماری ملک میں بھی آ رہی ہیں۔اورینٹ رینٹل مضاربہ کی چیئرمین، محمد سعید نی رینٹل، آپریشنز اور بحالی کی گاہکوں کو یقین دہانی کردی ہی کہ وہ اسی تعلقات، انتظام، آپریشن، بحالی اور خدمات کا تجربہ کرتی ہیں کیونکہ وہ اورینٹ انرجی سسٹم سی وصول کرنی والی عادی تھے۔انہوں نے کہا کہ اورینٹ رینٹل مضاربہ کا مستقبل مستحکم ہے۔