سرگودھا،پولیس کا مختلف علاقوں میںسرچ آپریشن،390 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 17 دسمبر 2017 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی پولیس نے سرچ آپریشن دوران ناجائز اسلحہ و منشیات برآمدکرتے ہوئی390 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق میانوالی ضلع بھر میں پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا۔اس سرچ آپریشن میں تعلیمی و دینی مدارس، مکین افرا د کے گھروں اور پشتون خیمہ بستیوں کو چیک کیااور دوران چیکنگ تمام افراد کی رجسٹریشن اور کوائف چیک کیے۔

جس میں کرایہ داری ایکٹ ، اسلحہ ناجائز ومنشیات و دیگر قوانین کے تحت تلاشی عمل میں لائی گئی۔دوران سرچ آپریشن منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 کلو 230 گرام چرس اور 55 لیٹر شراب برآمد کرکے 10افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04عدد بندوق12 بور ڈبل بیرل،02 عدد رپیئٹر12 بور،07 عدد بندوق سنگل بیرل،04 پسٹل30 بور،01کلاشنکوف،02رائفل 7MM،01 عدد رائفل8MM ، 01 عدد رائفل چائینہ بور معہ 115 کارتوس برآمد کرکے 22 افراد کو گرفتارکیا۔

تھانہ کالاباغ پولیس نے 1 بی کیٹگری کا اشتہاری محمد عیدجان ولد غلام جان سکنہ کچھ تندرخیل کالاباغ کو گرفتار کیا جو کہ مقدمہ نمبر 146/16 اور155/16 بجرم 324/353,186/34تھانہ کالاباغ میں مطلوب تھا۔تھانہ ہرنولی پولیس نے 01 عدالتی مفرور محمد نوید ولد عبدالمجید سکنہ ہرنولی کو گرفتارکیا جوکہ مقدمہ نمبر 57/15 بجرم 9-C تھانہ ہرنولی کو مطلوب تھا۔ تھانہ موسٰی خیل پولیس نے لڈو جوا پر کاروائی کرتے ہوئے 07 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3170 روپے برآمد کر لیے۔1035گھروں کو چیک کیا اور1167 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی جبکہ 390مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا۔ جنکی انٹروگیشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :