گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے پروگرام پرپیپلزپارٹی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اتوار 17 دسمبر 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے پروگرام پرپیپلزپارٹی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب اوراہم اعلانات کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے تحت سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی برسی پر گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں جلسہ عام کے انعقاد اوربرسی کے پروگرام کوحتمی شکل دے دی گئی ہے پروگرام کے مطابق 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی 10 ویں برسی میں شرکت کیلئے 26 دسمبر کو کارکنوں کے قافلے گڑھی خدابخش پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

ستائیس دسمبر کی صبح دس بجے قرآن خوانی کے بعد دو بجے مشاعرے سے جلسے کا آغاز ہوگا۔ مرکزی جلسہ 4 بجے شروع ہوگا، جس سے چاروں صوبوں کے پارٹی صدور ودیگر رہنما وں کے علاوہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے گڑھی خدابخش میں جلسہ عام میں شرکت کے لیے ضلعی سطح پر بھرپورتیاریوں اورکارکنان کی بڑی تعداد کو لانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔جلسے کے اختتام پر نوڈیروہاوس میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے تناظرمیں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم اورعوامی رابطہ مہم کے علاوہ ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ پرتبادلہ خیال ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :