فلپائن ، طوفان کے ٹکرانے کے بعد تودے گرنے سے 26افراد ہلاک

اتوار 17 دسمبر 2017 19:59

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) وسطی فلپائن کے جزیرہ بلیران میں خط استوائی کے طوفان کائی تک کی وجہ سے تودے گرنے کے واقعات میں26افراد ہلاک ہوگئے ہیں،یہ بات حکام نے اتوار کے روز کہی ہے جبکہ ایک روز قبل طوفان جزیرہ نماملک کے مشرقی حصے سے ٹکرایا تھا۔

(جاری ہے)

بلیران صوبہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ادارے کے آفیسر سفرونیو ڈاسیلو نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بیلیران کے چار قصبوں میں مٹی کے تودے گرنے سے مجموعی طور پر 26افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔مشرق میں واقع زیادہ بڑے جزیرہ لئیٹے کے صوبائی گورنرگیرارڈو اسپینا نے اے بی ایس-سی بی این ٹیلی ویژن کو دئیے گئے انٹرویو میں ہلاکتوں کی تعداد یہی بتائی ہے

متعلقہ عنوان :