ایف آئی اے نے رواں سال انسانی سمگلنگ کے 1153مقدمات درج کر کے 357افراد کو گرفتار کیا

اتوار 17 دسمبر 2017 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء)ایف آئی اے نے رواں سال انسانی سمگلنگ کے 1153مقدمات درج کر کے 357افراد کو گرفتار کیا ہے ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث مختلف ممالکوں سے سال 2017کے دوران 1877افرادکو وطن واپس بھیجوایا ہے انٹراایجنسی ٹاسک فورس کے رکن ایجنسیوں کے درمیان رابطے مستحکم کرنے کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں کے دوران 17ہزار سے ز ائد مواقعوں پر انسانی سمگلنگ کو ناکام بنا دیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 2017کے دوران انسانی سمگلنگ کے 1ہزار 163مقدمات درج کئے ہیں