چرچ حملہ قوم میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش،ہم متحد اور ثابت قدم ہیں، آرمی چیف

دہشت گردوں نے مسیحی بھائیوں کی کرسمس کی خوشیاں مانند کرنے کی کوشش ، ملکر ایسے تمام گھناؤنے اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ

اتوار 17 دسمبر 2017 19:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر چرچ پر حملہ قوم میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش ہے لیکن ایسے گھناؤنے اقدام کا جواب دینے کے لئے ہم متحد اور ثابت قدم ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹوئٹ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کے چرچ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ مسیحی بھائیوں کی کرسمس کی خوشیاں مانند کرنے کی کوشش ہے لیکن امن وامان نافذ کرنے والے ادارے قوم سے ملکر ایسے تمام گھناؤنے اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ چرچ حملے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی قابل ستائش ہے۔وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو کبھی بھی نہیں بھلا سکتی ہے۔ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہی۔