کلثوم نواز ہسپتال سے ڈسچارج ،گھر منتقل

میڈیکل رپورٹ نواز شریف کو مل گئی،19 دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش کرینگے

اتوار 17 دسمبر 2017 19:56

اسلام آباد/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ اور بلڈ ٹیسٹ اور شوگر ٹیسٹ سمیت کیمو تھراپی ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کلثوم نواز کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور انہیں گھر بھیج دیا گیا جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی دے دی گئی ،یہ رپورٹ سابق وزیر اعظم 19 دسمبر کو احتسابعدالت میں جمع کرائیں گی