چرچ حملہ، وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

اتوار 17 دسمبر 2017 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) کوئٹہ میں چرچ کے قریب دھماکہ کے بعد وزارت داخلہ کے حکم پر ملک بھر سمیت وفاقی دارلحکومت میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں تمام عبادت گاہوںکی سیکورٹی مزید سخت کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیدیا جس کے پیش نظر آئی جی اسلام آباد نے بھی وفاقی پولیس کو احکامات دیدیے ہیں ۔وفاقی پولیس نے شہر کی جانب سے آنے والے تمام کچے و پکے راستوں کی نگرانی شروع کر دی ہے اور نیز سپیشل برانچ کو حکم دیدیا گیا ہے کہ رپورٹنگ بروقت اور جلدی کی صورت میں ہونی چاہیے تاکہ ممکنہ اقدامات کیے جا سکیں

متعلقہ عنوان :