آرمی چیف سکیورٹی صورت حال پر کل سینیٹ کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ دینگے

اتوار 17 دسمبر 2017 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سکیورٹی صورتحال پرکل(منگل کو) سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سینیٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 19 دسمبر کو سینیٹ کمیٹی کو علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بنائے جانے والی حکمت عملی اور امریکی کردار پر ان کیمرا بریفنگ دیں گے۔بریفنگ صبح 10 بجے سینیٹ کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوگا جس میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی ملٹری اپریشن شرکت کریں گی

متعلقہ عنوان :