آل رائیونڈ محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن کی درستگی کے حوالے سے پہلا رائونڈ مکمل ہوگیا

اتوار 17 دسمبر 2017 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائیونڈ محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن کی درستگی کے حوالے سے پہلا رائونڈ مکمل ہوگیا ہے اور محمد حفیظ انگلینڈ میں اپنے بائولنگ کے ماہرین کے مشورے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو اپنے بائولنگ ایکشن کو درست کرنے کیلئے انگلینڈ بھیجا تھا اور انگلینڈ میں پال ہیورن،اظہر محمود اور کارل کرونے نے محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کو درست کروانے میں ان کی مدد کی اس حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ تینوں انٹرنیشنل پلیئرز کے نہایت مشکورہیں جنہوں نے ان کے بائولنگ ایکشن کو درست کروانے میں ان کی بہت مدد کی ہے واضح رہے کہ محمد حفیظ کو رواں سال سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ کیا گیااور پھر ان کابائیو میکنکس ٹیسٹ بھی کلیئر نہیںہوا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پی سی بی نے حفیظ کو بولنگ ایکشن پر کام کرنے کیلئے انگلینڈ بھیجاتھا ۔