پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی اپنی سالگرہ کل منائیں گی

اتوار 17 دسمبر 2017 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی اپنی سالگرہ کل (منگل کو)منائیں گی ایمان علی 19 دسمبر 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں ۔اداکارہ 19 دسمبر کو 37ویں سالگرہ منائیں گی ایمان علی ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔

(جاری ہے)

ایمان علی اپنی 37ویں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغا ز بطور ماڈل و اداکارہ کے طور پر کیا اور وہ اب تک متعدد ڈراموں سمیت کئی کمرشلز میں مرکزی کردار اداکرچکی ہیں ایمان علی نے ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’خدا کیلئے‘‘ سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا اورانہوںنے دوسری فلم’’ بول‘‘ بھی ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ کی دونوں فلموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا ۔