نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی ماہ نور صفدر کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچ گئے

وفاقی وزیر اور کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا ،سخت سکیورٹی میں جاتی امراء پہنچایا گیا سابق وزیر اعظم لاہور قیام کے دوران اجلاس کی صدارت کرینگے ،اہم فیصلے متوقع

اتوار 17 دسمبر 2017 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور اپنی نواسی ماہ نور صفدر کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچ گئے بتایاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم گزشتہ روز پی آئی اے کی فلائٹ پی کے۔

(جاری ہے)

758 کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچے ائیرپورٹ پر سابق وزیراعظم کااستقبال وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک اور ان کی اہلیہ ایم این اے شائستہ پرویز سمیت دیگرلیگی رہنمائوں و کارکنوں نے کیا سابق وزیراعظم کی ائیرپورٹ آمد کے موقع پرسیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے بعدازاں میاں نواز شریف اور مریم نواز کو سخت سیکورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے جاتی امراء لے جایا گیا جاتی امراء پہنچنے پر کارکنوں کی کثیرتعداد نے اپنے قائد کا استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی سابق وزیراعظم میاں نواز 2 روز لاہور میں قیام کرینگے اور 19 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہونگے سابق وزیراعظم لاہور میں قیام کے دوران مسلم لیگ ن کے اجلاس کی صدارت بھی کرینگے اور سینئر ن لیگی رہنمائوں پرویز رشید،خواجہ سعد رفیق سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت ن لیگی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے دئیے گئے استعفوں پر بھی صلاح مشورہ کرینگے کہ آیا ان استعفوں کو قبول کیاجائے یا پھر ان ناراض رہنمائوں کو منانے کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظات دور کئے جائیں جبکہ مشاورت میں نیب کیسز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔