ہیلتھ پروفیشنل الاونس سے محروم ملازمین کی وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملاقات نہ ہو سکی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے غریب ملازمین کو وقت نہ دے کر ان کی دل آزاری کی ملازمین بے چینی سے انتظار کر رہے تھے مگر پرویز خٹک نے ملاقات نہ کر کے ملازمین کو مایوس کیا، تین دن کے اندر پروفیشنل الاونس کا اعلان نہ کیا گیا تو ہڑتال کا اعلان کریں گے، آصف خان

اتوار 17 دسمبر 2017 19:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ہیلتھ پروفیشنل الاونس سے محروم ملازمین کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک کے ملاقات نہ کر نے کی وجہ سے ملازمین میں مایوسی اور بے چینی پھیل گئی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک نے غریب ملازمین کو وقت نہ دے کر ان کی دل آزاری کی ملازمین بے چینی سے انتظار کر رہے تھے مگر وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے ملاقات نہ کر کے ملازمین کو مایوس کیا ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کے ساتھ غریبوں کے لئے وقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری تمام افہام وتفہیم اور صبر کی پالیسیاں ناکارہ ثابت ہوئی اور حکومت پر اعتماد کر کے ہم سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے اب ہمارے ساتھ احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ہم ہڑتال بھی کریں گے اور سڑکوں پر بھی آئیں گے اگر حکومت مخلص ہے تو تین دن کے اندر حکومت ہیلتھ پروفیشنل الاونس کا اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :