اُمت مسلمہ کی قیادت کو بیت المقدس کے مسئلے پر موثر آواز اُٹھانا چاہیے، مولانا حمدالله جان

اتوار 17 دسمبر 2017 19:11

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)جے یو آئی کے سرپرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان نے کہا ہے ایم ایم اے بیت المقدس ،کشمیر سمیت تمام مسائل پر عوام کی بھرپور نمائندگی کرے گی ،پاکستانی قوم آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کا ساتھ دے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے نام سے منسوب مسجد ڈاگئی باباجی سلطان خیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ،اس کی طرف ہمارے رسولؐ نے سترہ مہینوں تک نمازیں پڑھی تھی جبکہ شب معراج میں اسی مقام پر انبیاء کرام کی امامت بھی کی تھی ،انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کی قیادت اور مسلمانوں کو بیت المقدس کے مسئلے پر متفقہ اور موثر آواز اُٹھانا چاہیے ۔