قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنما ء کرپشن سے پاک معاشرہ کے قیام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، کمشنر ملاکنڈ

اتوار 17 دسمبر 2017 19:10

باجوڑایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہر الاسلام نے کہاکہ ہے کہ حکومت نے ہر قسم کے بدعنوانیوں سے صاف معاشرہ قائم کرنے اور ہر فرد کو گھر کی دہلیز پر بروقت اور سستی انصاف کی فراہمی کا تہیہ کرکھاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے باجوڑایجنسی کے دورہ کے موقع پر صدر مقام خار میں قبائلی عمائدین ، سیاسی رہنماوں اور تاجر برادری کے وفود سے خطاب میں کیاہے ۔

انھوں نے کہاکہ ہر قسم کے بدعنوانیوں اور جرائم سے صاف معاشرہ کی قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس بارے میں تمام تر اقدامات اٹھائی جارہی ہیں ۔ انھو ںنے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن سے منسلک اضلاع اور علاقوں کے تمام ڈپٹی کمشنروں اور انتظامیہ کے حکام کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ عوام کا حکومتی مشینری پر اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹھوس اور مثبت اقدامات اٹھائیں اور ہر تحصیل سے لیکر یونین کونسل کے سطح پر جاکر عوام کی مسائل اور مشکلات سے خود کو باخبر رکھیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ انتظامیہ قاتلو ں اور ظالموں کا نہیں بلکہ مظلوموں کا ساتھ دیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنما ہر قسم کے کرپشن سے پاک معاشرہ کے قیام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ اس موقع پر پولیٹکل ایجنٹ عامر خٹک ، اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ خار عارف خان، اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ناوگئی انوارالحق اور انتظامیہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر عمائدین علاقہ کمشنر کو باجوڑایجنسی میں درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا ۔ سید ظہیر السلام نے عمائدین اور سیاسی رہنماوںکو یقین دلایا کہ وہ عوام کا مقامی انتظامیہ پر اعتماد بحال کرنے کے لیے بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے ۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے باجوڑایجنسی کے عوام کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی عوام نے ملک کی دفاغ اور سالمیت کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں ایجنسی میں مثالی امن قائم ہوچکاہے ۔

انھوں نے کہاکہ حکومت نے قبائلی عوام کے تمام مسائل حل کرنے اور تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کرنے کا عزم کیا ۔ کمشنر نے کہا کہ وہ ہر ماہ باجوڑایجنسی کا دورہ کریں گے اکہ عوام کے مسائل سے خود کو باخبر رکھا جائے

متعلقہ عنوان :