ہنگو‘تحصیل ٹل کے درجنوںخاندانوں نے جے یو آئی(ف) میں شمولیت

اتوار 17 دسمبر 2017 19:10

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)تحصیل ٹل چھپری وزیران میں پی ٹی آئی سمیت دیگر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوںخاندانوں نے جے یو آئی(ف) میں شمولیت اختیار کرلی ‘ تحصیل ٹل میں ایم پی اے مفتی سید جنان کے فنڈز سے کروڑو ں روپے کے مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹل کے علاقہ چھپری وزیران میں جے یو آئی ٹل کی جانب سے افتتاحی اور شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے ٹل مفتی سید جنان، ڈسٹرکٹ ناظم مفتی عبید اللہ، تحصیل ناظم ٹل حاجی پیائو زار وزیر، تحصیل ناظم ہنگو عامر غنی و دیگر عہدیداران و کارکنان اور علاقہ عمائدین نے شرکت کیں۔

اس موقع پر ایم پی اے مفتی سید جنان و دیگر نے ایم پی اے کے کروڑوں روپے فنڈز سے چھری وزیران میں واٹر سپلائی سمیت مختلف سڑکوں اور دیگر منصوبوں کا افتتاح کیا جبکہ پی ٹی آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں خاندان نے جمعیت علماء اسلام( ف) میں شمولیت اختیار جس کو ایم پی اے مفتی سید جنان و دیگر عہداران نے جے یو آئی کی ٹوپیاں بھی پہنائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے مفتی سید جنان و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام(ف) واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو حقو ق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی عمل پیرا ہے‘ جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا محور بنائے رکھا اور عوام کی سہولت کے لئے جدوجہدکی۔مفتی سید جنان نے کہا کہ فاٹا خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے سے پہلے فاٹا کے متاثرین کو اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا بندوبست کیا جائے تا کہ قبائل پہلے فرصت میں اپنے علاقوں میں آباد ہو سکے۔ اس موقع پر تحصیل ٹل کے امیر قاری مطیع اللہ، مولانا حمید اللہ و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا جبکہ علاقہ عمائدین نے ترقیاتی منصوبوں پرمفتی سید جنان و دیگر کا شکریہ بھی ادا کیا۔