پین کی صوبائی کونسل کا اجلاس ‘ صوبہ بھر میںتنظیم سازی اور ممبرسازی کا فیصلہ

اتوار 17 دسمبر 2017 19:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(پین)کی صوبائی کونسل کااجلاس زیرصدارت صوبائی صدر سلیم خان منعقد ہوا اجلاس میں ریگولیٹری اتھارٹی کے نومنتخب ممبران فضل اللہ دائودزئی،سیدانس تکریم کاکاخیل،امجدعلی اور شوکت محمودسمیت دیگرصوبائی وضلعی عہدیداروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس میں اتھارٹی الیکشن میں (پین)کے امیدوارں کی جیت پر خوشی اورتنظیم کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیاگیااس کے علاوہ اجلاس میں صوبہ بھر میں (پین)کی تنظیم سازی اور ممبرسازی کا بھی فیصلہ کیاگیااس موقع پر صوبائی صدر سلیم خان نے کامیاب امیدواروںکو انکی جیت پرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ الیکشن میں تنظیم کے پینل کی جیت سے ثابت ہوگیاہے کہ (پین)پورے صوبے میں منظم وفعال تنظیم ہے انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سکولوں نے ہم پر جس اعتماد کااظہار کیاہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ انکی تنظیم پرائیویٹ سکولوں کے حقوق کیلئے ہر میدان میں اپناکلیدی کرداراداکریگی اور اس سلسلے میں کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا انہوں نے منتخب ممبران کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی اختلافات کا خاتمہ کرکے پرائیویٹ سیکٹرکی فلاح وبہبوداپنابھرپورکردارادا کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کے مفاد کیلئے قائم اداروں کی مایوس کارکردگی اورحکومت کی جانب سے پرائیویٹ سیکٹرکودیوارسے لگانے پر تشویش کااظہار کیاگیا۔