خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو فوری اور سستے ا نصاف فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، امتیاز قریشی

اتوار 17 دسمبر 2017 19:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے مستقل حل کے لئے ایسے ترقیاتی ایجنڈے پر آگے کی طرف گامزن ہے ‘ ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرکے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے‘ شکردرہ میں ڈگری کالج،تڑلی پُل ،کیٹگری ڈی ہسپتال،دریائے سندھ سے آبنوشی سکیم،سکولوں کی تعمیر،سڑکیں و دیگر بڑے منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جس سے علاقہ میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوا رکے روزاپنے حجرہ میں شکردرہ کے معزز مشران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک آئندہ اتوار کو شکردرہ کا دورہ کرینگے وہ اپنے دورہ کے موقع پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاح کریں گے اُنہوں نے کہا کہ متوقع دورہ صوبائی وزیر اعلیٰ کا خوش آئند ہے وزیر اعلیٰ اپنے دورہ شکردرہ کے موقع پر متعدد منصوبوں کا بھی اعلان کرینگے جس سے علاقے میں انقلاب برپا ہوگا اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو فوری اور سستے ا نصاف دینے سمیت زندگی کے ہر شعبے میں سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :