جماعت اسلامی بروقت انتخابات اور آئین کے مطابق تبدیلی کے حامی ہے، میاں محمد اسلم

اتوار 17 دسمبر 2017 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی مخالفت کرتے ہو ئے بروقت انتخابات اور آئین کے مطابق تبدیلی کے حامی ہے ، انتخابات کے التوا یاغیر آئینی اقدام سے ملک میں افراتفری کا خدشہ ہے، انھوں نے کہاانصاف کا تقاضا ہے کہ پانامہ لیکس میں شامل دیگر 436 افراد کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنا کر دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی کیاجائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 14 کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کی سیاسی کمیٹی کے سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی ،ْامیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ،ْامیدوار حلقہ این اے 56 اور پی پی 14 رضااحمدشاہ ،ْ امیر حلقہ پی پی14 سید ارشد فاروق ،ْاسد رضا شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کرپٹ افراد کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کستان کے عوام اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں اُمید ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام اہل اور باکردار امیداروں کو منتخب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :