Live Updates

نوازشریف بھارتی ایجنٹ اور عدلیہ اور فوج کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، وہ ملک کے اداروں کوتباہ کرناچاہتے ہیں وہ ملک کی سیاست میں زمین بوس ہوگئے ، نوازشریف کبھی شہبازشریف کو آگے نہیں آنے دیں گے، عمران خان !آپ وزیراعظم بنیں اورچوروں کاقبرستان بنادیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب

اتوار 17 دسمبر 2017 18:40

نوازشریف بھارتی ایجنٹ اور عدلیہ اور فوج کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، وہ ملک ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف بھارتی ایجنٹ ہے وہ عدلیہ اور فوج کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، وہ ملک کے اداروں کوتباہ کرناچاہتے ہیں وہ ملک کی سیاست میں زمین بوس ہوگئے ، نوازشریف کبھی شہبازشریف کو آگے نہیں آنے دیں گے، عمران خان !آپ وزیراعظم بنیں اورچوروں کاقبرستان بنادیں۔

اتوار کو اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹوں کو نوازاعمران خان قوم کے دل کی آواز ہیں،نوازشریف کہتے ہیں کہ عمران خان کافیصلہ انصاف پرمبنی نہیں ، نوازشریف نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک کی سیاست میں زمین بوس ہوگئے ، وہ ملک کے اداروں کوتباہ کرناچاہتے ہیں ،انہوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نوازشریف کامقابلہ صرف عمران خان ہی کر سکتے ہیں، عمران خان !آپ وزیراعظم بنیں اورچوروں کاقبرستان بنادیں، نوازشریف کبھی شہبازشریف کو آگے نہیں آنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ عراق ، شام ،لبیا اور یمن سب کی تباہی ہو چکی ہے اب بوچستان کی باری ہے ،نوازشریف بھارتی ایجنٹ ہے وہ عدلیہ اور فوج کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،میری قربانیوں کی ایک داستان ہے میں کبھی لال حویلی کے نیچے کتابیں بیچتا تھا ،میں نے بھی اڈیالہ جیل میں قید کاٹی،سی پیک میں بہت بڑی کرپشن ہوئی ہے ،میں تینوں ججز کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات