کوئٹہ بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے،لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،فردوس نقوی

ْملک دشمن قوتیں پاکستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔خرم شیر زمان

اتوار 17 دسمبر 2017 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی اور جنرل سیکریٹریٹ و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر اپنی تہوار کی تیاریوں میں مصروف مسیحی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ دہشت گردوں کی بذدلانہ کاروائی ہے۔

(جاری ہے)

ملک دشمن قوتیں پاکستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ دہشت گرد پاکستان دشمن عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور سیکورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے۔ اس قسم کی بذدلانہ کاروائیوں سے دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ میڈیا سیل کراچی سے جاری اپنے بیان میں رہنمائوں نے مزید کہا کہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی پوری قیادت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :