انتخابات وقت پر ہی ہوںگے مخالفین برداشت کریں،جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نہیں چلے گی، مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن

اتوار 17 دسمبر 2017 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدورحاجی شاہجہان،سلیم انجم ، عبدالرحیم اعوان، جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخوندزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری سہیل ندیم اور میڈیا کوآرڈی نیٹرعبدالحمیدبٹ نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے مخالفین برداشت کریں،سازشیوں کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،عوام اور پاکستان کے خلاف اب کوئی سازش نہیں چلے گی،جناح کیپ پہننے سے کوئی قائداعظم نہیں بن سکتا۔

عمران خان کو جو دولہا بنا رہے ہیں یہ بارات 2013میں آئی تھی اور نہ ہی 2018میں آئے گی،مخالفین ہار کے خوف سے بہانے تلاش کررہے ہیں، اب بھاگنے نہیں دیں گے ،عمران خان کے کیس میں جتنے مواقع انہیں ملے انہوں نے اتنے ہی یو ٹرن لئے،سیاست میں ہمیشہ عارضی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں ، عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیںجن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جاری بیان میں کیا ۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملااور انہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا، آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جارہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،نوازشریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلے نہیں ہیں۔

غیر سیاسی عناصرکو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے،ملک میں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔اپوزیشن کی طرف سے پھیلائی گئی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں،2018ء کے الیکشن میں مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ان عناصر نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ‘ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اور ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوںکو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی‘ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے آج سی پیک بنانے کے جھوٹے دعویدار بن بیٹھے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اور آج پاکستان پر امن اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ روشن ہے، عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے ،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :