جنوبی کوریا ایٹم بم ہے ،چین جنگ کیلئے تیار رہے

چینی سرحدی صوبے نے ایٹمی جنگ سے بچائو کیلئے ہدایات جاری کردیں صورتحال پچاس برسوں کے مقابلے میں خطرناک ترین بن چکی ہے،چینی مشیر کی وارننگ

اتوار 17 دسمبر 2017 18:02

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) جنوبی کوریا ایک ایٹم بم ہے اس لئے چین کو جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے ،کورین جزائر پر کشیدگی میں بہت اضافہ ہوگیا ہے اس لئے اس مسئلے پر چین کو جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا ، بیجنگ اپنے ہمسایوں کی طرف جھکائو کے باعث شمالی کوریا کا ہمدرد سمجھا جاتا ہے تاہم اب وہ موجودہ صورتحال پر اپنا کنٹرول کھو رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چینی کابینہ کے مشیر اور ریٹائرڈ اعلیٰ فوجی افسر پروفیسر شی ین ہانگ نے اپنے ایک تجریے میں کیا ہے جو سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ میں شائع ہوا ہے ۔انہوں وارننگ دی ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے مقابلے میں جزائر کی صورتحال بہت خطرناک ہوگئی ہے ۔دریں اثناء چینی وزارت خارجہ سے منسلک چائناانسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے سینئر فیلو یانگ ژی ژو نے کہا ہے کہ جزائر کی صورتحال گزشتہ پچاس برسوں کے مقابلے میں خطرناک ترین بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اس بات سے قطع نظر کہ وہاں جنگ ہوتی ہے یا امن یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ چین صورتحال پر کنٹرول نہیں رکھتا اور نہ ہی اس نے اس مسئلے پر کوئی بات کی ہے تاہم چین کو بدترین صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے ۔گزشتہ ہفتے شمالی کوریا سے ملحقہ چینی صوبے سے شائع ہونے والے اخبار ’’جیلن ڈیلی ‘‘نے لوگوں کیلئے ایٹمی حملے سے بچائو کے سلسلے میں پورے صفحے کا ہدایت نامہ جاری کیا تھا جبکہ ’’چائنا موبائل کمپنی‘‘ کی طرف سے جیلن کی کائونٹی چینگ بائی میں پانچ پناہ گزین کیمپ بھی قائم کرنے کا منصوبہ سامنے آیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :