مراکش کے سپیکر آج بیجنگ پہنچیں گے

وفد چینی رہنما ژینگ ڈی جیانگ سے ملاقات کریگا

اتوار 17 دسمبر 2017 18:02

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء)مراکش کے ایوان بالا کے سپیکر حاکم بینچ ماس چین کے سرکاری دورے پر آج(پیر کو) بیجنگ پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سپیکر کے ہمراہ مراکش کے دوعلاقوں کے سربراہ بھی ہوں گے جن میں فیس بولیمانے کے صدر اور خینفرا کے صدرابراہیم مجاہد شامل ہیں ۔ مراکش یہ وفد چین سے باہمی دلچسپی کے امور اور چینی تجربات پر بات چیت کے لئے آرہا ہے ۔ وفد چینی پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژینگ ڈی جیانگ سے بھی ملاقات کرے گااور چین کے شہر تیانجن کا دورہ بھی کرے گا ۔