جنوبی کوریا کے صدر چین کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

چار روزہ دورے میںصدر مون نے چینی حکام سے تھاڈ کی تنصیب پر بات چیت کی

اتوار 17 دسمبر 2017 18:02

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) جنوبی کوریا کے صدر چین کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،صدر مون نے جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سسٹم (تھاڈ) کی تنصیب کے سلسلے میں چینی حکام سے بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

ان کے دورے کا مقصد اس مسئلے پر پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنا تھا تاہم جنوبی کوریا یا چین کی طرف سے ابھی تک ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ۔چین جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تنصیب کی مخالفت کررہا ہے اور اسے اپنی علاقائی سلامتی اور ملکی سالمیت کے خلاف خطرہ قراردے رہا ہے ۔ چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تھاڈ میزائل نظام کی تنصیب سے باز آجائے کیونکہ اس سے علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :