احتساب کے معاملے پر کوئی بھی تفر یق جمہوریت کیلئے خطر ناک ثابت ہوگی ‘جسٹس(ر) افتخار محمد چودھری

اگر پار لیمنٹ کو چوروں سے پاک کر دیا جائے تو ملک اپنے پائوں پر کھڑ اہوسکتا ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے میں حکومتی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی’گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین جسٹس(ر) افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ احتساب کے معاملے پر کوئی بھی تفر یق جمہوریت کیلئے خطر ناک ثابت ہوگی ‘اگر پار لیمنٹ کو چوروں سے پاک کر دیا جائے تو ملک اپنے پائوں پر کھڑ اہوسکتا ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے میں حکومتی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ۔

(جاری ہے)

اتوارکے روز گفتگو میں افتخار محمد چودھری نے کہا کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان سے قوم کو انصاف کا سو فیصد یقین ہوتاہے اور سیاسی قائدین کے معاملات اور زیادہ اہم ہوجاتے ہیں اور میں سمجھتاہوں کہ احتساب کے معاملے میں کوئی بھی تفر یق ملک اور جمہوریت کیلئے خطر ناک ثابت ہوگی اس لیے ملک میں سب چوروں کا شفاف احتساب کر نا ہوگا ورنہ ملکی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالے سیاستدانوں سے پار لیمنٹ اور جمہوریت کو پاک کر نا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکی ہے اور اگر پار لیمنٹ کو چوروں سے پاک کر دیا جائے تو ملک اپنے پائوں پر کھڑ اہوسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :