افغانستان میں بیٹھے دہشت پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں‘طاہر محمود اشرفی

کوئٹہ چرچ پر حملہ کرنے والوں کا مقصد پاکستان میں رہنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان نفرتیں اور تصادم پیدا کرنا ہے‘گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمو د اشرفی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملہ کی کوشش قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے ، مسلمان اکثریت والے ملک میں غیر مسلموں کا تحفظ ریاست اور ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ، کوئٹہ چرچ پر حملہ کرنے والوں نے پاکستان اور اہل پاکستان پر حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد ہندوستانی اور افغانی خفیہ اداروں کی مدد سے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ، ان کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کسی بھی بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے ، کوئٹہ چرچ پر حملہ کرنے والوں کا مقصد پاکستان میں رہنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان نفرتیں اور تصادم پیدا کرنا ہے ، جس کو تمام مذاہب اور مکاتب فکر مل کر ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے آج بروز ( پیر ) کولاہور میں تمام مذاہب کے نمائندوں کا اجلاس بلایا ہے جس میں کوئٹہ چرچ پر ہونے والے حملے کے حوالہ سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :