ڈاکٹرراغب نعیمی کی امریکہ،جرمنی ،ناروے کے دورے کے بعدوطنی واپسی

ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ نے تینوںممالک کے مختلف شہروں میں علمی مذہبی تقریبات میںشرکت ‘ترجمان

اتوار 17 دسمبر 2017 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی امریکہ،جرمنی اورناروے کے کامیاب تبلیغی،علمی وسیاحتی دورے کے بعدگزشتہ روزوطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق دورہ امریکہ کی دعوت عمرچودھری نے دی، جہاں پر آپ نے مختلف امریکی ریاستوں میں میلادالنبی ؐکی تقریبات ،سیمینارز میں شرکت اور سکالرزملاقات کی ۔

(جاری ہے)

دورہ جرمنی کے د وران یونیورسٹی آف ایرفرٹ جرمنی کے شعبہ اسلامی کلچر کے سربراہ ڈاکٹرجمال ملک کی طرف سے دی گئی دعوت پر انہوں نے یونیورسٹی آف ایر فرٹ جرمنی میںدینی مدارس، باہمی رواداری کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ میں مقالہ خصوصی پیش کیا۔نیزبرلن کے مختلف تعلیمی وتاریخی اداروں کاوزٹ بھی کیا۔جبکہ ناروے کے دورے کی دعوت سید اشرف شاہ اورمولانااویس ملک کی طرف سے دی گئی جہاں پرآپ نے میلاد النبی ؐ کے حوالے سے مختلف سیرت النبی ؐ کانفرنس،مذہبی تقریبات میں اسلام کے فلسفہ امن،رواداری پر خصوصی خطابات کئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کامیاب دورے کی تکمیل پر دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی کے اعزاز میں بزم نعیمیہ کے طرف سے کل استقبالیہ دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :