(ن) لیگی حکومت اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے مدت پوری نہیں کر یگی ‘ چوہدری پرویزالٰہی

ملک میں عام انتخابات بھی ہوتے نظرنہیں آرہے اور قومی حکومت بنے گی جو دو سال اصلاحات کرے گی جسکے بعد ہی انتخابات ہوسکیں گے ‘عمران خان سے اتحاد خارج از امکان نہیںلیکن کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا‘گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ق) کے سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ(ن) لیگی حکومت اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے مدت پوری نہیں کر یگی مگر ملک میں عام انتخابات بھی ہوتے نظرنہیں آرہے اور قومی حکومت بنے گی‘ عمران خان سے اتحاد خارج از امکان نہیںلیکن کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے امکانات نظر نہیں آرہے بلکہ لگتا ہے کہ ملک میں اب قومی حکومت بنے گی جو دو سال اصلاحات کرے گی جسکے بعد ہی انتخابات ہوسکیں گے ۔ انہوں نے عمران خان سے اتحاد کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میری تعریف کرتے ہیں، ان سے اتحاد کا امکان ہے مگر اس حوالے سے فیصلہ وقت آنے پر مشاورت سے کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں قتل عام کیا گیا ، احکامات کی ٹیلیفونک ریکارڈنگ موجودہے اس میں ملوث پولیس افسران وعدہ معاف گواہ بنیں گے اور آخر میں راناثنااللہ بھی یہی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :