Live Updates

قمرزمان چوہدری پر عمران خان کے الزامات بلاجواز اور غیر مناسب ہیں ،نیب ذرائع

سابق چیئرمین نیب کا چار سالہ ریکارڈ شاندار رہا ،انہوں نے اپنے فرائض بہتر طور پر ادا کئے،حقائق کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات غیر اخلاقی ہیں، سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، بالغ نظری اور سنجیدگی کا تقاضا ہے اداروں پر گرد اڑانے سے پرہیز کیا جائے اس سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے

اتوار 17 دسمبر 2017 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) نیب کے ذرائع نے سابق چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کے بارے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حالیہ الزامات مکمل طور پر بلاجواز اور غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات حقائق کی روشنی میں قطعی طور پر غیر اخلاقی ہیں،سابق چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف عمران خان کی پٹیشن سپریم کورٹ کی طرف سے غیر سنجیدہ قرار دیکر مسترد کردی گئی تھی ۔

پٹیشن میں لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر کے پٹشین ختم کردی گئی لیکن عمران خان ابھی تک الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اورذرائع ابلاغ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔نیب ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نیب کا چار سالہ ریکارڈ شاندار رہا ہے ،انہوں نے اپنے دور میں اپنے فرائض بہتر طور پر ادا کئے جس کا اعتراف سی پی آئی (برلن) کی سالانہ رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

2012میں پاکستان 175ممالک میں 139 ویں نمبر پر تھا جبکہ 2016میں وہ 116ویں پوزیشن پر آگیا ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سابق چیئرمین نیب کے دور میں نیب نے 3لاکھ49ہزار875شکایات وصول کیں جن میں سے تصدیق کے بعد11992 کو شکایات میں تبدیل کیا گیا ۔7736کو تفتیش کیلئے رکھا گیا جبکہ3911کو تفتیش کے مرحلے میں لایا گیا اور2879ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے گئے ۔ مقدمات کی کامیابی کی شرح 76فیصد رہی ۔ نیب کے ذرائع نے بتایا ہے قومی اداروں پر بلاجواز تنقید اور تبصرے ان کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں اس لئے بالغ نظری اور سنجیدگی کا تقاضا ہے کہ اس سے اداروں پر گرد اڑانے سے پرہیز کیا جائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :