جامعہ کراچی، سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2017 ء میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اتوار 17 دسمبر 2017 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلباء وطالبات کے ’’سالانہ جلسہ تقسیم اسناد‘‘ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں27 دسمبر 2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رجسٹریشن کے مخصوص فارم300 روپے کے عوض نیشنل بینک آف پاکستان کے کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم اور ڈگری فارم فیس کے ساتھ 10:00 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12:00 بجے تک) ’’کانووکیشن کیمپ آفس‘‘ واقع سلور جوبلی گیٹ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی جنہوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ،ماسٹرز، فارم۔ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال2016ء میں پاس کرلیا ہے اور وہ طلباء جن کی ایم ایس، ایم ڈی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی،ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ڈگری 2016ء اور اس کے بعد منظور ہوچکی ہیں وہ بھی اس کانوکیشن میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :