راولپنڈی کی مسیحی برادری کی کوئٹہ چرچ حملے کی مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 17:30

راولپنڈی 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) راولپنڈی کی مسیحی برادری نے کوئٹہ میں گرجا گھر پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بزدلانہ واردات قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پیرسٹ پریسٹ ریورنڈ فادر سرفراز سائمن اور انچارج ہولی فیملی کیتھولک چرچ بابو ساجد امین کھوکھر نے کہا کہ مسیحیوں کے سالانہ تہوار کرسمس کی آمد سے قبل کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گرد حملہ درحقیقیت مسیحیوں کے خوفزدہ کرنے کی ناکام کوشش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور پہلے کی طرح وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔

فادر سرفراز سائمن نے بھی کوئٹہ چرچ حملے کی مذمت کی ہے ۔بابو ساجد امین کھوکھر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے یہی وجہ ہے کہ مسیحی برادری وطن عزیز کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے اور ملک دشمن قوتوں کو پیغام دیتی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ریشہ دوانیوں سے باز رہیں ۔

متعلقہ عنوان :