شام ، بشار کی فوج جنگ بندی کے باوجود اِدلب صوبے میں داخل

اتوار 17 دسمبر 2017 16:53

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) شام میں صدر بشار کی فوج ملک کے شمال مغربی صوبے اِدلب کے بعض حصوں میں داخل ہو گئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شام میں صدر بشار کی فوج ملک کے شمال مغربی صوبے اِدلب کے بعض حصوں میں داخل ہو گئی۔اس سے قبل کئی ہفتوں سے شامی حکومت کی فوج اور اس کے ساتھ حلیف فورسز حماہ صوبے سے مسلسل طور پر اِدلب کی سمت حملے کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

بشار کی فوج نے ہیئہ تحریر الشام تنظیم کے زیر کنٹرول دیہاتوں پر قبضہ کر لیا۔شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے مطابق شامی حکومت کی فوج نے شدید لڑائی اور فضائی حملوں کے بعد تل الخنازیر نامی گاں پر قبضہ کر لیا۔القاعدہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم ہیئہ تحریر الشام اِدلب صوبے کے وسیع علاقے پر کنٹرول رکھتی ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل روس ، ایران اور ترکی کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت اِدلب صوبے میں جنگ بندی کا اعلان کیا جا چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :