سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب سے ڈھلواں ریلوے لائن کا افتتاح

منصوبے پر پانچ کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچ آیا، مکمل ہونے میں 14 سال لگے ،یہ پہاڑی ریل لائن شاوز شہر سے سٹوس گائوں تک جاتی ہے اور چار منٹ میں یہ اپنا سفر پورا کرتی ہے

اتوار 17 دسمبر 2017 16:52

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) سوئٹزرلینڈ میںدنیا کے سب سے زیادہ ڈھلواں ریل راستے کا افتتاح کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میںدنیا کے سب سے زیادہ ڈھلواں ریل راستے کا افتتاحصدر ڈورس لوتھارڈ اس نے کردیا ۔اس ریلوے لائن پر پانچ کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچ آیا ہے اور اسے مکمل ہونے میں 14 سال لگے ہیں۔

یہ پہاڑی ریل لائن شاوز شہر سے سٹوس گائوں تک جاتی ہے اور چار منٹ میں یہ اپنا سفر پورا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ریلوے لائن اتنی ڈھلواں ہے کہ اس کے لیے مخصوص قسم کی بوگیاں بنائی گئی ہیں تاکہ نیچے جاتے ہوئے یا اوپر آتے ہوئے مسافر ٹھیک سے بیٹھے رہ سکیں۔اس کے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے جب ریل نیچے یا اوپر جا رہی ہوتی ہے تو بیرل کی شکل کے اس کے کمپارٹمنٹ از خود توازن بنا لیتے ہیں۔

یہ ریلوے لائن سطح سمندر سے 1300 میٹر کی بلندی پر بنائی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق کئی جگہ یہ ٹرین 110 فی صد تک ترچھی ہو جاتی ہے۔ 1738 میٹر کے راستے میں 743 میٹر چڑھائی ہے۔ اس کی رفتار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 10 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلے گی۔سوئٹزرلینڈ میں ریلوے کے ترجمان ایوان سٹینر نے کہا کہ '14 سال کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے بعد سب کو اس ٹرین پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :