سلامتی کونسل میں بیت المقدس پر قرارداد لانے کی تیاری

مصرکی جانب سے پیش قرارداد میں تجویز کردہ اقدامات پر سلامتی کونسل میں(آج ) یا (کل) ووٹنگ متوقع

اتوار 17 دسمبر 2017 16:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) سلامتی کونسل میں بیت المقدس پر قرارداد لانے کی تیاری کرلی گئی ،مصرکی جانب سے پیش قرارداد میں تجویز کردہ اقدامات پر سلامتی کونسل میں(آج ) پیر یا (کل)منگل کو ووٹنگ متوقع ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

ایک صفحے پر مشتمل قرارداد کو مصر کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، قرارداد میں تجویز کردہ اقدامات پر سلامتی کونسل میں پیر یا منگل کو ووٹنگ متوقع ہے۔سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں براہ راست امریکا یا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام شامل نہیں کیا گیا ہیتاہم اس میں بیت المقدس سے متعلق کسی بھی یکطرفہ فیصلے کو غیرمثر کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے لیے کم از کم 9 رکن ممالک اور 5 مستقل ممالک کی حمایت درکار ہوتی ہے، جبکہ مستقل ممالک امریکہ، چین، فرانس، برطانیہ اور روس میں سے کوئی بھی اسے ویٹو کر کے مسترد کر سکتا ہے۔ قرارداد کو سلامتی کونسل کے زیادہ تر رکن ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واشنگٹن سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کردے گا۔واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے۔ اس فیصلے پر امریکہ کو عالمی سطح پر شدید مذمت کا سامنا ہے،جس کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اور فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مختلف فورمز پر امریکی فیصلے کی مذمت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :