چلی ، صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل مکمل ، قدامت پسند ارب پتی سباستیان پینیرا کی کامیابی کا امکان

اتوار 17 دسمبر 2017 16:52

سنتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) جنوبی امریکی ملک چلی میں اتوار کو صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے، قدامت پسند ارب پتی سباستیان پینیرا کی کامیابی کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی میں اتوار کو صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔

(جاری ہے)

قدامت پسند ارب پتی سباستیان پینیرا کو بائیں بازو کے امیدوار الیخاندرو گوئیر کا سامنا ہے۔

الیکشن کے پہلے مرحلے میں پینیرا کو سب سے زیاد ووٹ ملے تھے لیکن وہ مطلوبہ شرح سے کم تھے۔ بائیں بازو کے امیدوار گوئیر کو سبکدوش ہونے والی خاتون صدر میشل بیشیلیٹ کی تائید بھی حاصل ہے۔ پینیرا سن 2010 سے سن 2014 تک چلی کے صدر رہ چکے ہیں۔ بظاہر پینیرا کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :