فلپائن میں کائی ٹک طوفان نے تباہی مچادی، 26افراد ہلاک،23لاپتہ ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

حکام کی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت طوفان اپنے ساتھ ہر طرف بڑے پیمانے پر تباہی لے کر آیا،تیز بارشوں سے ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا، جزیرہ بلیران کے چار مختلف علاقوں میں لینڈ سلایڈنگ کے حادثات سی26 افراد کی لاشیں نکالی گئیں،حکام

اتوار 17 دسمبر 2017 16:52

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) فلپائن میںکائی ٹک طوفان نے تبائی مچا دی جس کے نتیجے میں 26افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 23افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ،حکام نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں طوفان ٹکرانے کے باعث تیز ہوائوں اور بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔

(جاری ہے)

جزیرہ بلیران میں لینڈ سلایڈگ سے 26 افراد ہلاک ہوگئیجبکہ 23افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ فلپائن میں طوفان کائی ٹک ٹکرا گیا ۔ طوفان اپنے ساتھ ہر طرف بڑے پیمانے پر تباہی لے کر آیا۔ تیز بارشوں سے ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا،جبکہ لوگوں کے گھروں تک پہنچ گیا۔حکام کے مطابق جزیرہ بلیران کے چار مختلف علاقوں میں لینڈ سلایڈنگ کے حادثات سی26 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔حکام نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔امدادی حکام کے مطابق جزیرہ کے 4 مختلف علاقوں سے لاشیں نکالی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :