فیصل آباد، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 6ملازمین کے خلاف چوری اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

اتوار 17 دسمبر 2017 16:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 6ملازمین کے خلاف چوری اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر زرعی اجناس کی کاشت پر الزام لگایا تھا ، لیپ ٹاپ ، دستاویزات اور 55ہزار چوری بھی کیے۔

(جاری ہے)

اتوارکو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران و عملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی بدر رمیض سمیت 6ملازمین کو نامزد کیا گیاہے۔

مقدمے میں چوری اور دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر زرعی اجناس کی کاشت کا الزام لگایا ، ملزمان نے لیپ ٹاپ، دستاویزات اور 55ہزار روپے چوری کرلیے، جبکہ فوڈ اتھارتی کے حکام نے کہا کہ گندے پانی میں سبزیاں اگانے کے خلاف آپریشن کیا تھا، فوڈ اتھارٹی عملے کے خلاف مقدمہ تھانہ رضا آباد میں درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :