دہشتگردوں کاکسی مذہب سے تعلق نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی تمام مذاہب مذمت کرتے ہیں، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لو گ مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کاکسی مذہب سے تعلق نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی تمام مذاہب مذمت کرتے ہیں، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لو گ مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں، تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کوئٹہمیں چرچ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی تمام مذاہب مذمت کرتے ہیں،دہشتگردوں کاکسی مذہب سے تعلق نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں،، میاں رضا ربانی نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لو گ مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مقامی حکومت کو ہدایت کی جبکہ ڈپٹیچیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں ہونیوالے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوے دہشت گردی کے کیخلاف جاری کوششوں کو مزید مئوثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ بزدل دشمن عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں تمام پاکستانی قوم متحد ہے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے بھی دہشت گردی کی کاروائی کی بھر پور مذمت کی