پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے ا س پر پنجاب حکومت پینے کے صاف پانی کے بڑے پروگرام پر کام کررہی ہے‘منشاء اللہ بٹ

صوبے کے دیگر شہروں میں ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کے لئے بھی ترکی کا تعاون حاصل کیا جائے گا‘صوبائی وزیر

اتوار 17 دسمبر 2017 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے ترکی کے شہر استنبول میں بے حد مصروف دن گزارا۔وہ وفد کے ہمراہ شہر بھر کو صاف پینے کے پانی کے پلانٹس کا دورہ کیا، اور اس عظیم پراجیکٹ پر سیر حاصل معلومات لیں ترکی کے اعلیٰ حکام نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صاف پانی کی فراہمی کے اس منصوبہ کے ذریعے عوام کو صاف پینے کا پانی باقاعدگی سے فراہم کیا جا رہا ہے اور اسے قطعی ضائع نہیں ہو نے دیا جاتا ہے۔

جبکہ گھر کے دیگر استعمال کے لئے پانی کے لئے علیحدہ پراسس بنایا گیا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ خادم پنجاب کی ہدایت پر پنجاب حکومت اور استنبول میونسپلٹی کے مابین واٹرسیکٹر ، ٹریفک مینجمنٹ اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں تعاون سے پنجاب بھر میں سہولیات کی فراہمی یقینی بن جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترکی کی طرف سے پنجاب کے عوام کو دی جانے والی سہولیات کو باہمی تعاون سے پنجاب بھر میںہنگامی بنیادوں پر عمل میں لایا جائے گا۔

پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور عوام کو بہتر سے بہتر شہری ودیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترکی حکومت سے تعاونلے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ استنبول میونسپلٹی کی شہری سہولتوں، ٹریفک مینجمنٹ، واٹر سیکٹر اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہی-پنجاب حکومت اور متعدد ترک کمپنیوں کے مابین شاندار اشتراک کار موجود ہی- سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ، صحت اور دیگر شعبوں میں ترک کمپنیوں نے بڑی سرمایہ کاری کی ہے -انہوں نے کہاکہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے او ر یہ حق ہم انہیں دیں گے ،اس لئے پنجاب حکومت پینے کے صاف پانی کے بڑے پروگرام پر کام کررہی ہے -مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو عالمی ماہرین کی مشاورت سے پیشہ وارانہ انداز میں آگے بڑھایا جا رہاہے -انہوںنے کہاکہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کے لئے بھی ترکی کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ٹریفک کے بہائو کی بہتری کے لئے تر کی کا مربوط پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب ٹریفک کے بہائو کنٹرول کرنے کے لئے اور عوام کو بہترین سہولیات کے لئے پنجاب کے اعلیٰ افسران کو ٹریننگ کے لئے ترکی بھجوائے گی کیونکہ عوام کو بے ہنگم ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانا متعلقہ ادارو ں کی ذمہ داری ہے -انہوںنے کہاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائی-صحت مند ماحول کی فراہمی سے صحت مند معاشرے تشکیل پاتے ہیں-انہوںنے کہاکہ شہرو ںکو ہارٹیکلچر سے دلکش اور خوبصورت بنانے کے لئے پی ایچ اے جیسے ادارے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی، ٹریفک مینجمنٹ ، واٹر سیکٹر او رہارٹیکلچرکے شعبوں کی بہتری کے لئے استنبول میونسپلٹی کے حکام سے سود مند معاہدے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :