مانسہرہ ٹائون شپ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق ،ْآٹھ سالہ بچی کی حالت غیر

اتوار 17 دسمبر 2017 16:31

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) مانسہرہ ٹائون شپ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق،8 سالہ بچی کی حالت غیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ ٹائون شپ کا رہا ئشی اور جامع مسجد محلہ ناڑی مانسہرہ کے مہتمم قاری اعظم اور اس کی والدہ مسماة (س) نے اپنے کمرے میں گیس کا ہیٹر جلایا، کچھ دیر بعد سوئی گیس چلی گئی اور وہ گیس کا ہیٹر کھلا چھوڑ کر قاری اعظم، اس کی والدہ اور اس کی 8 سالہ بیٹی مسماة (ن) سو گئے، جب گیس آ ئی تو ہیٹر کھلا ہوا تھا اور گیس پورے کمرے میں جمع ہوگئی جس کے باعث دم گھٹنے سے قاری اعظم اور اس کی والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ قاری اعظم کی 8 سالہ بیٹی مسماة (ن) کو بے ہوشی کی حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :