راولپنڈی میں آتشزدگی کے واقعہ میں گھر کی چھت گر گئی ،ْ خاتون جاں بحق

اتوار 17 دسمبر 2017 16:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) راولپنڈی میں آتشزدگی کے واقعہ میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کاواقعہ مصریال روڈپرپیش آیا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے سے خاتون کی لاش نکال لی گئی ،پولیس کے مطابق گھرمیں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

متعلقہ عنوان :