پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت

کوئٹہ حملہ مسیحی برادری کی خوشیاں تباہ کرنے کی کوشش اور مذہبی انتشار پھیلانے کی سازش ہے‘ گھنائونے اقدام کا جواب دینے کے لئے ہم متحد اور ثابت قدم ہیں ،ْ بیان

اتوار 17 دسمبر 2017 16:30

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ حملہ مسیحی برادری کی خوشیاں تباہ کرنے کی کوشش اور مذہبی انتشار پھیلانے کی سازش ہے‘ گھنائونے اقدام کا جواب دینے کے لئے ہم متحد اور ثابت قدم ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں مسیحی بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا ،ْچرچ پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جوابی حکمت عملی قابل فخر ہے کوئٹہ چرچ پر حملہ کرسمس کی خوشمیوں کو ماند کرنے کی کوشش ہے ،ْ ایسے گھنائونے اقدام کا جواب دینے کے لئے ہم متحد اور ثابت قدم ہیں