زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کسان کی خدمت ہے ، سیکرٹری زراعت پنجاب

اتوار 17 دسمبر 2017 16:11

ملتان۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ محکمے کے افسران زرعی ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کا مقررہ مدت میں حصول یقینی بنائیں کیونکہ ان کی بروقت تکمیل کسان کی خدمت ہے ۔انھوں نے کہا کہ مقرر کیے گئے اہداف حاصل کیے بغیر زرعی ترقی ممکن نہیں، حکومت کے کسان دوست منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت کی گنجائش نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی مداخل کا معیار یقینی بنایا جائے ،زرعی فیلڈ سٹاف کسانوں کی ہر ممکن رہنمائی کرے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ خادم پنجاب محمد شہبازشریف نے کسا نوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تاریخی منصوبے شروع کئے ہیں ،ان منصوبوں کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں ،کسان کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جارہا ہے تاکہ وہ کم محنت سے زیادہ منافع کماسکے ، جدید مشینری کے فروغ کے لئے صوبے بھر میں ہائی ٹیک میکا نزیشن سروس سینٹر قائم کئے جارہے ہیں کیونکہ کسان کار وشن مستقبل ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت اور اس کی ترقی دراصل ہماری ترقی ہے ۔

متعلقہ عنوان :