محکمہ زراعت کا کپاس کی نئی اقسام کی تیاری کے منصوبے پر کام کا آغاز

اتوار 17 دسمبر 2017 16:10

ملتان۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی سنڈیوں، پتا مروڑ وائرس اور جڑی بوٹیوں کے خلاف قوت مدافعت اور موسمی تبدیلیوںکو برداشت کرنے والی کپاس کی نئی اقسام تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ۔اس منصوبے کے تحت بائیوٹیکنالوجی لیبارٹری اور ٹرانسفارمیشن سسٹم قائم کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منصوبے کا نام کمیشنڈ ریسرچ فار ڈویلپمنٹ آف کاٹن سیڈ رکھا گیا ہے اور اس پر 363.000 ملین روپیلاگت آئے گی۔

اس منصوبے کی مدت تکمیل پانچ سال ہے جو 2022ء میں مکمل ہو گا، مالی سال 2017-18ء میں اس منصوبے پر 100.000 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ یہ منصوبہ پنجاب کے جن اضلاع میں مئوثر ہو گا ان میں فیصل آباد ، ملتان ، وہاڑی، ساہیوال، بہاول پور اور رحیم یار خان شامل ہیں،اس سے زیادہ پیداوار اور اعلیٰ کوالٹی کی اقسام کی تیاری میں مدد ملے گی اور فی ایکڑ پیداواری لاگت کم ہو گی ۔