جہلم میںغریب اور مستحق خواتین میں 168جھوٹیوں اور ویہڑیوں کی تقسیم کا عمل مکمل

اتوار 17 دسمبر 2017 16:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) غریب اور مستحق بیوہ دیہی خواتین کو باعزت روزگارکی فراہمی کے لیے مزید 168جھوٹیوں اور ویہڑیوں کی شفاف تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے مستحق خواتین میں مویشیوں کی تقسیم کے حوالے سے ڈائر یکٹر لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی ڈو یژن غلام حسین بھٹہ نے اے پی پی کو بتایاکہ صوبہ بھر کی دیہی خواتین کے ذریعہ معاش میں معاونت کے لیے سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر نسیم صادق کے احکامات پر محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی جانب سے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح راولپنڈی ڈویژن میں بھی مستحق خواتین میں مویشیوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔

اسی پروگرام کے تحت گذشتہ روز جہلم میں 168 غریب اور بیوہ مستحق خواتین میں ویہٹریوں اور جھوٹیوں کی تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹیری لائیو سٹاک عاشق حسین ڈوگر ، ایڈ یشنل ڈائریکٹرجہلم شیخ محمد لئیق، ایم پی اے مہر فیاض اور سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم بھی موجود تھے ۔ ڈائر یکٹر لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹراولپنڈی ڈو یژن غلام حسین بھٹہ نے بتایا نے پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے کہاکہ محکمہ کی ٹیموں کی مکمل تصدیق کے بعد مستحق خواتین کی شفاف انداز میں سلیکشن کی گئی تاکہ غریب اور بیوہ خواتین کی مدد کی جاسکے اور ان کو دئیے جانے واے تمام جا نوروں کی انشورنس بھی کی گئی ہے ۔

اس موقع پران خواتین کو انچارج مو بائل ٹریننگ سکول ڈاکٹر مادحہ طارق اور ڈاکٹر جاوید منیر نے جانوروں کی خوراک ،رہائش اور دیگر امور کے متعلق خصوصی تربیت بھی فراہم کی۔